ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی |
ڈیجیٹل میڈیا کیا ہے؟
ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کیا ہے۔ اس کو سمجھانے کے لیے میں بہت آسان مثالوں سے شروع کروں گا۔
آپ کے جیب میں موبائل ہے، جس پر میسیج ٹون بجتی ہے۔ آپ میسیج کو دیکھتے ہیں۔ وہ کسی اے سی بیچنے والے کا پیغام ہوتا ہے کہ اگر آپ کے گھر میں پرانا اے سی ہے اور آپ نئے سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تودیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
ایک دوسری مثال، آپ یوٹیوب پر آپنی پسندیدہ ویڈیودیکھ رہے ہیں۔ اچانک ایک اشتہار چلنا شروع ہوجاتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے آپ فری آن لائن ڈیجیٹل لرننگ کے لیے کس ویب سائٹ پر فری اکاونٹ بنائیں۔
ایک اور مثال، آپ فیس بک پر اپنی ٹائم لائن پر مختلف پوسٹیں دیکھ رہے ہیں۔ ان کے درمیان آپ کو ایک کپڑے بنانے والی انڈسٹری کا اشتہار نظر آتا ہےجس میں بتایا جاتا ہے کہ موسم کے مطابق ہماری کون سی ورائٹی مارکیٹ میں آچکی ہے۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے آپ کے پاس اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں؟
کیا انھوں نے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مارکیٹنگ کی ہے؟
تو ان سب سوالوں کا جواب ہے"ہاں"
ڈیجیٹل میڈیا سے مراد یہ لی جاتی کہ کوئی آڈیو، ویڈیو، فوٹو یا تحریری شکل میں پیغام سکرین یا سپیکر کے ذریعے سامعین تک پہنچایا جائے۔ ڈیجیٹل میڈیا کو ڈیجیٹل الیکٹرانکس ڈیوائس پر بنایا، دیکھا، سنا، تقسیم، اور محفوظ کیاجاسکتاہے۔
ڈیجیٹل کامطلب ہے کہ ہندسوں کی ایک سیریز کے ذریعے پیش کیا گیا مواد جس کو ڈیٹا کے طور بیان کیا جاتاہے۔جبکہ میڈیا اس ڈیٹا کو نشرکرنے یا بات چیت کے طریقوں کو مراد لیا جاتا ہے۔
اگر ان کو ساتھ لیا جائے تو ڈیجیٹل میڈیا سے مراد وہ معلومات ہیں جو ہمیں سکرین یا سپیکر کے ذریعے
نشری حالت میں ملتی ہیں۔اس میں ٹیکسٹ، آڈیو، ویڈیو اور گرافکس شامل ہیں جو ہم تک انٹرنیٹ کے ذریعے بھی پہنچتے ہیں۔
سافٹ ویئر، ڈیجیٹل تصاویر، ڈیجیٹل ویڈیو، ویڈیو گیمز، ویب صفحات ، ویب سائٹس، سوشل میڈیا، ڈیجیٹل ڈیٹا اور ڈیٹا بیس، ڈیجیٹل آڈیو جیسے MP3، الیکٹرانک دستاویزات اور الیکٹرانک کتابیں ڈیجیٹل میڈیا کی مثالیں ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا نے معاشرے اور ثقافت پر وسیع اثرات مرتب کیے ہیں۔
انٹر نیٹ کی بدولت ڈیجیٹل میڈیا نے اشاعت، صحافت، تفریح، تجارت، تعلیم اور سیاست میں جدت پیدا کردی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا نے کاپی رائٹ اور مواد کی ملکیت کے قوانین کے لیے نئے چیلنچز پیدا کر دیے ہیں۔ اب بہت سارے لوگ صرف اپنے شوق کے لیے مواد تخلیق کرتے ہیں اور رضاکارانہ طور پر اس کی ملکیت سے دست بردار ہو جاتے ہیں۔ڈیجیٹل میڈیا کی بدولت ہم ایک نئے دور جسے اب اطلاعات کا دور کہا جارہا ہے، میں داخل ہورہے ہیں۔ اب بغیر کاغذ کے سب مواد کمپیوٹر پر تیار ہوتا ہےاور نشر ہوجاتا ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا کی ہمہ گیری، افادیت اور انقلابی تبدیلی کو سمجھنے کے لیے اس کے چند فیچر کو بھی سمجھنا ہوگا۔
ماس ریچ۔
ڈیجیٹل میڈیا کی سامعین تک پہنچنے کی بہت صلاحیت ہے۔ روائتی میڈیا یعنی اخبارات اور میگزین وغیرہ کی بہت محدود اشاعت اور ریڈر کا ایک حلقہ ہوتا تھا۔ لیکن ڈیجیٹل میں کے دور میں آپ ایک کلک سے منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں۔ یوٹیوب، فیسبک یا کوئی اور سوشل میڈیا آپ کے پیغام کو لاکھوں ویویور دیتا ہے۔
انٹرکونیکٹویٹی۔
ڈیجیٹل میڈیا پیغام جاری کرنے اور سامعین کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سامعین آپ کے پیغام پر اپنا ردعمل دے سکتے ہیں۔ وہ آپ سے نئی معلومات لے سکتے ہیں۔
آپ پبلشنگ مواد پر اپنا فیڈبیک دے سکتے ہیں۔
سوشل نیٹ ورکنگ۔
لوگ ڈیجیٹل میڈیا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیشن کے مطابق اپنے بلاگز بنا سکتے ہیں ۔ اپنے پیشن کے مطابق کمیونٹی بیس گروپ بنا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے لوگوں کو ایک دوسرے جوڑ دیا ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کے اس فیچر نے مارکیٹرز کے لیے بہت آسانی کردی ہے۔ مارکیٹنگ کے ماہرین اب بہت آسانی تک اپنے ممکنہ خریداروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا نے کاروبار اور افراد دونوں کو وقت اور فاصلے پر تعلقات اور دوستی برقرار رکھنے کی سہولت دی ہے۔ یہ سماجی رتبے میں فرق اور مقام کے باوجود لوگوں کو ایک دوسرے سے جڑے رہنے کی سہولت دیتا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے افراد ایک دوسرے سے ہمدردی کا اظہار، اپ ڈیٹس، مقامی ایونٹس کی اطلاع کرتے ہیں ۔کاروبار سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ہدف کے سامعین سے رابطہ قائم کرتے ہیں۔ اپنی مصنوعات اور خدمات کی مارکیٹنگ کے لیے بھی سوشل میڈیا استعمال ہو رہا ہے۔
شیئرنگ اور ماڈیفیکشن۔
ڈیجیٹل میڈیا نے پیغام کو نشر کرنا بہت آسان کردیا ہے۔ کوئی بھی کمپنی اپنے دفتر سے کوئی بھی مواد تیار کرکے شئیر کرسکتی ہے۔
اسی طرح اگر اخبار میں آپ اشتہار دیتے ہیں تو وہ پریس میں جانے کے بعد تبدیل نہیں ہوسکتا۔ جبکہ ڈیجیٹل میڈیا پر کوئی بھی اشتہار کسی بھی وقت واپس لے کر اس میں ترمیم کرکے دوبارہ نشر کیا جا سکتاہے۔ڈیجیٹل میڈیا نے آپ کو اپنے وائرل مواد پر زیادہ کنٹرول دیتا ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا کے آسان استعمال نے لوگوں کے رہنے کے طریقے اور کاروبار کرنے کے طریقوں یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ اس نے کمپنیوں کو نہ صرف ان کی روزمرہ کی ذمہ داریوں میں مدد کی ہے، بلکہ ان کی مصنوعات اور خدمات کی مارکیٹنگ میں بھی مدد کی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا آپ کو موثر کنٹرول مہیا کرتا ہے جس سےکمپنی کے لیے وسیع تر سامعین تک پہنچنا آسان بن جاتا ہے۔ اس عمل میں آپ کی فروخت اور آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر جب آپ اپنی کوئی پراڈکٹ یاسروس مارکیٹ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اسے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا سے پہلے، آپ کو اپنے ان گاہکوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا جو آپ کی پراڈکٹ آپ کے سٹور پر آکر دیکھتے تھے ۔
پیداوار میں اضافہ :
ڈیجیٹل میڈیا نے انٹرنیٹ اور جدید ٹکنالوجی کی بدولت بہت آسان بنا دیا ہے کہ بہت ساری ملازمتیں کہیں بھی اور کسی بھی وقت انجام دی جا سکتی ہیں۔
مختلف سافٹ وئیرز، ای میل، اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ نے کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے اپنے کاموں کو تیزی سے ختم کرنا آسان بنا دیا ہے۔ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت وہ کم وقت میں زیادہ کام کرتے ہیں۔ اسی طرح کمپنیاں بھی جدید ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال اپنی پیداواری صلاحیت اور فروخت میں اضافہ کرکے زیادہ آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔
تعلیم کے لیے نئی مہارتیں :
ٹیکنالوجی میں اضافے کی بدولت، کمپیوٹر اور جدید ڈیجیٹل میڈیا میں مہارت رکھنے والوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اب کمپنیاں ایسے افراد کو ترجیح دیتی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کا علم رکھتا ہو۔ اس لیے افراد کے لیے ضروری ہے کہ مسلسل نئی مہارتیں سیکھ کر ان بدلتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا آن لائن ویڈیوز اور ٹیوٹوریلز کے ذریعے تدریس کے اس بدلتے تقاضے کو پورا کر رہا ہے، اور سیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا ان وسائل کے لیے کم قیمت اور زیادہ معیار کے ساتھ وسیع تر سامعین تک پہنچنا آسان بنارہا ہے۔
نوکری کے لیے اچھے سٹاف کی تلاش میں مدد:
بہت سی کمپنیاں اپنے سٹاف اور خاص طور پر مینیجرز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں۔ خاص کر ڈیجیٹل کی فیلڈ سے متعلقہ لوگوں کو ہائر کرنے کے لیے بہت موئثر ہے۔۔کسی اخبار میں کھلی نوکری کا اشتہار دینے کے بجائے، کمپنی اپنی ویب سائٹ، کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور مختلف آن لائن جاب بورڈز پر پوزیشن کے بارے میں پوسٹ کر سکتی ہے۔ اس سے وہ امیدواروں کے وسیع تر جال تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس سے امکانات بڑھ جاتے ہیں کہ آپ کو زیادہ اہل فرد میسر آجائے ۔
ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی کا سیبجکٹ بہت وسیع ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ڈیجیٹل میڈیا کی بنیادآسان الفاظ اور آسان طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی کی گئی۔ مزید جاننے کے لیے آپ ڈیجیٹل میڈیا کا خود استعمال کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے